Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


اکتوبر 2023الیکشن کا مہینہ ہے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ نارووال سے الیکشن لڑیں ،عبرت ناک شکست دینگے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

Dated : 22 January 2023

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، اکتوبر الیکشن کا مہینہ ہو گا ،ملکی معیشت کو مستحکم کر کے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں ، تحریک انصاف نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں معیشت کو تباہ کر دیا ، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ نارووال سے الیکشن لڑیں عبرت ناک شکست دینگے، عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلی تحلیل کر خود کو بے یار ومددگار کر دیا ، پنجاب کے نگران وزیراعلی کیلئے محسن نقوی کا نام ہی فائنل ہو گا ،مریم نواز پاکستان آ کر پارٹی کی تنظیم سازی کو منظم کریں گی، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف بھی جلد پاکستان آئیں گے اور انشاء اللہ ان کو ضرور انصاف ملے گا، نارووال سپورٹس کمپلیکس کو تحریک انصاف کی حکومت نے تباہ کر کے ملک و قوم کا نقصان کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نارووال سپورٹس کمپلیکس کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا 2019میں نارووال سپورٹس کمپلیکس90 فیصد مکمل تھا جس پر ٹوٹل 70کروڑ رو پے لاگت درکار تھی مگر تحریک انصاف نے اس منصوبے کو روک کر اور مجھ پربے بنیاد مقدامات بنا کر نقصان کیا، مجھے جیل میں بھی ڈالا گیا ، تحریک انصاف کی نا اہلی سے 4سال کے التواء کے بعد اب کنسلٹنٹ نے اس منصوبے کا جو تخمینہ لگایا ہے اس کے مطابق 70کروڑ کا منصوبہ اب 3.10ارب میں مکمل ہوگا ، اتنی لاگت میں ایک نیا سپورٹس کمپلیکس بن سکتا ہے،انشاءاللہ اب یہ نقصان ہم عمران خان سے پورا کرائینگے اور اسکا حساب لینگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے جو کرپشن کی اس کا حساب عوام الیکشن میں لینگے،شہباز شریف کے دور میں پوری دنیا میں پنجاب کی ترقی کی مثال دی جاتی تھی مگر تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کا بازار گرم کر کے صوبے کو تباہ کر دیا ۔خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ختم ہونے پر جشن منا رہے ہیں اور و ہ لوگ بھی الیکشن میں تحریک انصاف کوشکست دینگے ۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا پاکستان میں جنرل الیکشن ایک مردم شماری کے بعد کرانے ہیں یا دو مرم شماری کے بعد ، عمران خان نے اپریل2021مشترکہ مفادات کونسل کی صدارت کرتے ہو ئے خود فیصلہ کیا کہ اگلے عام انتخابات مردم شماری کے بعد ہوں گے اور اس فیصلے پر مردم شماری شروع ہو چکی ہے جس کے نتائج اپریل 2023کو آ جائینگے اور اس کے بعد الیکشن کمیشن پابند ہے کہ وہ چار ماہ کے اندر نئی حلقہ بندی کرائے اور یہ عرصہ اکتوبر2023کو پورا ہوتا ہے یہ وہی ٹائم ہے جب اسمبلیاں اپنی مدت بھی پوری کر رہی ہیں اس لئے آئینی ، انتظامی اور مالی طور پر اکتوبر 2023ہی فطری طور پر عام انتخابات کا مہینہ بنتا ہے ، الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا وہ ہمیں منظور ہے اور ہم دونوں صورتوں کیلئے تیار ہیں، تحریک انصاف نے پنجاب میں نگران وزیر اعلی کیلئے جو تین نام دیئے وہ تینوں غیر موثر ہو گئے ہیں اور اب محسن نقوی کا ہی نام رہ گیا اور میرا خیال ہے وہ نگران وزیر اعلی ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازجلد پاکستان آ کر پارٹی کی تنظیم سازی اور الیکشن کی تیاری میں کردار ادا کریں گی جبکہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی پاکستان آ رہے ہیں اور انشاء اللہ ان کو اب عدالتوں سے انصاف ملے گا کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت انتقامی کارروائیوں میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی ، حقائق عوام کے سامنے آ رہے ہیں اور انشاءاللہ میاں نواز شریف سرخرو ہونگے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ پر مبنی اور انتقامی سیاست کی ہے اب عمران خان کیلئے مکافات عمل شروع ہو چکا ہے اور پاکستان کے عوام اب اگلے الیکشن میں عمران خان کی نا اہلی،انتقامی سیاست کا حساب برابر کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دیگر حلقوں سے الیکشن لڑنے کا کہہ رہے ہیں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ نارووال سے خود الیکشن لڑیں عوام ان کو عبرت ناک شکست دیں گے اور نارووال سپورٹس کمپلیکس کی تباہی کا بدلہ لینگے ۔احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں نار ووال سپورٹس کمپلکس کا نوے فیصلے کام مکمل تھا ،باقی کام کے لیے 70کروڑروپے درکار تھے لیکن چار سال یہ فنڈزروکے گئے ، کنسلٹنس کا کہنا ہے کہ اب سترکروڑ کی بجائے 2ارب 40کروڑ روپے باقی مانند کام کی تکمیل کے لیے درکار ہونگے، نارووال سپورٹس سٹی کی اضافی 2 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت عمران نیازی سے وصول کریں گے۔