Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


حکومت نوجوانوں کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ریسرچ اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹراور ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Dated : 20 January 2023

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، مستقبل کی جنگیں میدان جنگ میں نہیں بلکہ کلاس روم اور لیباریٹریز میں لڑی جا رہی ہیں، جس قوم کے کلاس روم اور لیباریٹریز مضبوط ہونگے اس کا مستقبل محفوظ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی میں جدید مالیکیولر جینیٹکس اور جینومکس امراض کے ریسرچ اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹراور ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنالوجی کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، گزشتہ دور میں بھی اعلیٰ تعلیمی منصوبوں پر ریکارڈ فنڈنگ کی جن کے تحت کئی ممالک میں پاکستان کے طلبا پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے طلبا کو جدید دور کے تقاضوں سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے زور دیا کہ طلبا اپنے آپ کو چوتھے انڈسٹریل ریولوشن کے ترقی کے ڈرائیورز کو اپنائیں، جدید دور میں ربوٹکس، کمپیوٹرز، ٹیلی کمیونیکیشن، نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، کوانٹم کمپیوٹنگ کا اہم کردار ہے،مستقبل کی جنگیں میدان جنگ میں نہیں بلکہ کلاس روم اور لیباریٹریز میں لڑی جا رہی ہیں، جس قوم کے کلاس روم اور لیباریٹریز مضبوط ہونگے اس کا مستقبل محفوظ ہوگا اورجس قوم کے کلاس روم اور لیباریٹرز بدحال ہونگی، اسکا مستقبل تاریک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تقریبا 80٘ کروڑ لوگ اناج کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھوکے سوتے ہیں۔40،000 سے زائد اموات بھوک کی وجہ سے ہوتی ہیں، اناج اور خوارک کی کمی کو بائیو ٹیکنالوجی کے استعمال سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے ڈاو یونیورسٹی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کی امید رکھتے ہیں۔