Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا پانچواں اجلاس، متعلقہ حکام کو ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی ٹائم لائنز پر عمل کرنے کی ہدایت

Dated : 17 January 2023

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے پانچواں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مردم شماری کی مشق کو بروقت مکمل کریں۔

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کے ممبران کمیٹی نے شرکت کی، جس میں متعلقہ وفاقی وزارتیں، تمام صوبائی اور علاقائی حکومتوں کی انتظامیہ، ڈی جی ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ، نادرا، این ٹی سی وغیرہ شامل تھے۔

اجلاس کا بنیادی مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو مردم شماری کی مشق میں ہونے والی پیشرفت ، جاری سرگرمیاں، برف باری والے علاقوں میں مردم شماری کے طریقہ کار کے بارے میں فیصلے کرنا، اور مردم شماری کی ٹائم لائنز کے ساتھ قومی واقعات کو اوورلیپ کرنے کے معاملے پر فیصلے کرنا تھا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مردم شماری ایک بہت بڑی قومی مشق ہے جسکی ٹائم لائنز پر کوئی سمجھوتہ نیں ہوگا اور تمام متعلقہ حکام کو اس مشق کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبوں کو آن بورڈ ہونا چاہیے اور کسی بھی تنازعہ سے بچنے اور وسائل کے موثر استعمال سے بچنے کے لیے تمام معاملات پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔

چیف مردم شماری کمشنر ، ڈاکٹر نعیم ظفر 7ویں ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق سرگرمیوں پر پیش رفت کو تفصیل سے پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کے 495 امدادی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ صوبوں نے مردم شماری کا 120,000 فیلڈ سٹاف مختص کیا ہے۔ پائلٹ مردم شماری 33 اضلاع میں کامیابی کے ساتھ کی گئی، جبکہ 125,500 ٹیبلٹس کو hardarned کیا گیا اور 495 مردم شماری سپورٹ سینٹر کو پہنچایا گیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 7 جنوری 2023 سے 992 مقامات پر 121,000 فیلڈ اسٹاف کی تربیت جاری ہے۔ تاہم تمام صوبوں بالخصوص سندھ اور پنجاب میں حاضری میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا نے مطلع کیا ہے کہ سیکیورٹی آڈٹ سمیت تمام تقاضے جلد مکمل کر لیے جائیں گے اور سیکیورٹی آڈٹ کے بعد این ٹی سی کی جانب سے مطلوبہ بیک اینڈ انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لحاظ سے self enumeration شروع کی جا سکتی ہے۔
اس کے بعد مردم شماری کی ٹائم لائنز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی کے ساتھ اوور لیپنگ قومی واقعات کو پیش کیا گیا۔