Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کا اجلاس

Dated : 2 May 2017

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کا اجلاس

اجلاس میں وزارت تعلیم ، صحت اور وزارت سائینس اینڈ ٹیکنالوجی نے دو ہزار سولہ سے لے کر دو ہزار اٹھارہ تک کے تمام مجوزہ منصوبوں پر غور

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، وفاقی وزیر برائے تعلیم بلیغ الرحمان اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے شرکت کی

۲۰۱۳ سے ۲۰۱۷ کے عرصے میں انسانی وسائل، سائنس و ٹیکنالوجی اورتعلیمی منصوبوں سے متعلق کئے جانے والے اقدامات سے آگاہی کے کئے تفصیلی رپورٹ جلد پیش کی جائے ۔۔۔ احسن اقبال

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں نظر آنا چاہئے کہ کہ ملک میں جدید ٹیکنالوجی پر نہ صرف کام ہو رہا ہے بلکہ مستقبل میں سی پیک اور گوادر کو دیکھتے ہوئے نوجوانوں کو سائنسی بنیادوں پر تربیت بھی دئے جانے کے لیے حکومت مناسب اقدامات کر رہی ہے ۔۔۔ احسن اقبال

یونیورسٹیاں اپنے طلبہ کے سائنس و ٹیکنالوجی کے مکمل کردہ پروجیکٹس کی نمائش کا اہتمام کریں ۔۔۔ احسن اقبال

ملک بھر میں تمام ہائی اسکولز میں جدید سائنس لیب کی موجودگی ناگزیر ہے ۔۔۔ احسن اقبال

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منظور شدہ منصوبے اسی سال مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد حسن انتظام، تعلیم اور صحت کے حوالے سے ماڈل سٹی ہونا چاہئے ۔۔۔ احسن اقبال

۲۰۱۸ تک ملک کے ہر پرائمری اسکول میں دنیا کی بہترین نصابی کتب موجود ہونی چاہئیں ۔۔۔ احسن اقبال

وقت کی ضرورت ہے کہ تعلیمی نظام میں رٹہ سسٹم ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نصاب اور امتحانی نظام متعارف کرایا جائے ۔۔۔ احسن اقبال

ہمیں نصاب کا انتخاب کرتے وقت ترقی یافتہ ممالک اور ابھرتی ہوئی جدید خطوط ہر استوار ریاستوں مثلاً سنگاپور ، ملائیشیا اور فن لینڈ کے تجربات کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا، احسن اقبال

نہی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مذہب، اسلاف، ثقافت، تاریخ اور مذہبی روایات سے آگاہی کا اہتمام بھی نہایت ضروری ہے، وزارت تعلیم اس پر خصوصی توجہ دے ۔۔۔ احسن اقبال

ہمیں اپنی روایات کو لے کر چلنا ہے اور اپنی نوجون نسل کو ساتھ چلانا ہے ۔۔۔ احسن اقبال

تعلیم ، صحت مندانہ زندگی ، صاف پانی کی فراہمی اور بنیادی ضروریات سے متعلق حکومتی سطح پر آگاہی کی مہمات اور پروگرامات چلانے کی ضروت ہے ۔۔۔ احسن اقبال

سگریٹ سے متعلق احتیاطی تدابیر کو تمام حکومتی اور نجی اداروں میں ناٖفذ کیا جائے اور دیکھا جائے کہ کہاں کہاں خلاف ورزی کی جارہی ہے، اس پر سخت نوٹس لیا جائے ۔۔۔ احسن اقبال