Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


بلوچستان ریذیڈنشیل کالج، لورالائی میں ڈیجیٹل لائبریری اور سولر سسٹم کے قیام کے لیے فنڈز کا جلد اجراء کیا جائے گا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

Dated : 6 December 2022

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بلوچستان ریزیڈنشیل کالج ،لورالائی کے طلباء کو کیمپس میں ڈیجیٹل لائبریری اور سولر سسٹم کے قیام کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جو ملک کا قدیم ترین تعلیمی ادارہ ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات کا اعلان کالج کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو منگل کو وزارت منصوبہ بندی میں خصوصی طور پر تشریف لائے تھے۔


اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ
وزارت منصوبہ بندی کالج کو حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل لائبریری کے قیام اور سولر سسٹم کے لیے فنڈز فراہم کرے گی اور اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے طلباء کو تعلیم پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوے کہا کہ اگلا دور تعلیم پر مبنی ہے اور وہی ترقی کریں گے جن کے پاس ہنر کے ساتھ بہتر تعلیم ہوگی اور یہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے


انکا مزید کہنا تھا کہ نے وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے اور 5000 اسکالرشپس جو بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے مختص کے گئے ہیں جسے پیر کو سینٹر ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منظور کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حال ہی میں حکومت نے ملک کے 20 غریب ترین اضلاع کی پسماندگی دور کرنے لے لئے 40 ارب روپے منصوبہ شروع کیا ہے جن سے ملک کے 20 پسماندہ اضلاع کی ترقی کی جائے گی اور 20 اضلاع میں سے 11 اضلاع کا تعلق بلوچستان سے ہے۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے۔