Published : 1 February 2023
After the successful pledges of $10.92 billion in the recent donor con...
Published : 1 February 2023
وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اق...
Published : 1 February 2023
وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اق...
Published : 31 January 2023
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت وز...
Dated : 6 December 2022
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ساتویں ڈیجٹل مردم شماری کے تحت ہی ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے منگل کو ساتویں ڈیجیٹل آبادی شماری کے لیے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کے افتتاحی تقریب سے کیا۔
اس سال اپریل میں حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے، ساتویں ڈیجٹل مردم مردم شماری کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بشمول آئی ٹی منسٹری، نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن این ٹی سی، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا، پاکستان بیورو آف شماریات وزات منصوبہ بندی کی چھتری کے نیچے کام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ
پارلیمنٹ اگست 2023 میں اپنی مدت پوری کرے گی اور اگلے عام انتخابات اس مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے، انکا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے بلوچستان اور سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ہیں اور دونوں صوبوں کو بحالی کی لئے مزید 6 سے 8 ماہ لگیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپریل یا مئی میں تازہ مردم شماری مکمل ہونے کے بعد ہی نئے انتخابات اکتوبر میں ہو سکتے ہیں اور پھر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نئے اعداد و شمار کی بنیاد پر نئی حد بندیوں کے لیے مزید چار ماہ درکار ہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت نے اس ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے 34 ارب روپے خرچ کیے ہیں اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے پاس آبادی اور اس کی تقسیم کے بارے میں درست ڈیٹا ہونا ضروری ہے۔
گزشتہ مردم شماری کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ گزشتہ مردم شماری (1981-1998) میں، آبادی میں اضافے کی شرح 2.6 فیصد تھی اور (1998-2017) میں، آبادی میں اضافے کی شرح 2.4 فیصد تھی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے تازہ مردم شماری کرانا وقت کی اشد ضرورت ہے جس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے
پروفیسر اقبال نے کہا کہ اگر ترقی کی رفتار یہی رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 340 ملین تک پہنچ جائے گی۔
مزید براں، وفاقی وزیر نے محدود وقت کے باوجود ڈیجیٹل مردم شماری کے عمل کو تیز کرنے پر ادارہ شماریات کی کوششوں کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ ڈیجیٹل مردم شماری اپریل 20,2023 میں مکمل ہو جائے گی۔