Ministry of Planning
Development & Special Initiatives
Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Planning Minister inaugurates Governance Lab, anno...

Published : 9 December 2022

In order to ensure good governance and transparency in the country, th...


اگلے عام انتخابات اکتوبر 2023...

Published : 6 December 2022

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


بلوچستان ریذیڈنشیل کالج، ل...

Published : 6 December 2022

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


وزیر منصوبہ بندی و ترقی پرو...

Published : 6 December 2022

پاکستان اور ڈنمارک کے مابین تعلقات مضب...


ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال کا جدہ میں خطاب

Dated : 20 November 2022

جدہ ،
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے سابقہ حکومت نے حکومت کے چلے جانے کا غم اسقدر لیا ہے کہ پوری قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا ہے،

احسن اقبال ھفتہ کے روز عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان قونصلیٹ میں جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے، احسن اقبال نے کہا کہ بیرون ملک ہر شخص کی اچھائی یا برائی اسکے ذاتی نام سے نہیں بلکہ اسکے ملک سے پہچانی جاتی ہے اسلئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سعودی عرب کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا امن و امان کے مسئلے پر حکومت بھر پورتوجہ دے رہی ہے مگر بد قسمتی سے پنجاب میں اور سرحد میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہ مرکز کے خلاف ہر قدم اٹھاتی ہے اور ملک کے سیکیورٹی کے اداروں کیخلاف مہم چلاتی ہیں، مرکزی وزیر داخلہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کہے جاتے ہیں۔ سیلاب ذدگان کی امداد کیلئے وزیر اعظم کی عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے مہم چلا رہے ہیں کیا یہ ملک کی خدمت ہے؟ ۔یہ کون سی ملک سے محبت ہے کہ سیلاب ذدگان کی امداد کے حوالے سے بھی انہوں نے اقوام متحدہ سے لیکر دوست ممالک کو بھی کہا کہ انکی امداد نہ کرو یہ عوام کی نمائیندہ حکومت نہیں ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مدینہ کی ریاست اور جمہوریت، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کہتے ہیں کہ عوام سیلاب میں ڈوبے رہیں مگر وہ سیاست کھیلتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کھیلنے کا نہیں بلکہ قوم کو متحد کرنے کا اور ملک میں سیاسی استحکام قائم کرنے کا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سعودی عرب سےدیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،اور رہیں گے؛ سعودی عرب اوورسیز پاکستانی ملک کے لئے اسٹرٹیجک پارٹنر کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہماری حکومت ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے،چھ ماہ کے دوران ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت داو پر لگ چکی تھی،احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر عمل کرکے ملکی معیشت کو بہتر بنایا ہے، بھارت اور پی ٹی آئی دو قوتیں تھیں جو پاکستان کے IMF معاہدہ کی بحالی کے لئے مخالفت میں کمربستہ تھیں۔ ملک گرے لسٹ سے بھی نکل گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن جب بھی برسر اقتدار آئی اس نے ملک کو بہتری کی جانب بڑھایا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہناتھا کہ ہمارا مستقبل سیاسی استحکام اور برآمدات کی ترقی پر مبنی ہے،2018 سے قبل ہم آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرکے کشکول توڑ چکے تھے،پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو برباد کیا جس سے معاشی بحران نے جنم لیا،پی ٹی آئی کی حکومت نے ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،پی ٹی آئی اور اسکے کچھ میڈیا میں حواری بے بنیاد پروپگنڈہ کر رہے ہیں،انکا کہناتھا کہ پاک چین راہداری کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے، دوست ممالک سمیت دنیا بھر سے تعلقات کو بہتر بنایا گیا ہے،سعودی عرب سے ہمارے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،اور رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کے طرز کا سعودی عرب سے بھی اقتصادی تعاون قائم کرنا چاہتے ہیں۔ سی پیک کے تحت چین اور سعودی عرب کو مشترکہ سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی ہے۔ پاکستان کا مستقبل اس بات پہ ہے کہ ہم اپنی برآمدات 30 سے 100 ارب ڈالر کتنے سالوں میں کرتے ہیں۔ ہر بیرون ملک مقیم پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ برآمدات میں اضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ بیرون ملک محنت کش پاکستانیوں کے لئے انشورنس سکیم متعارف کروائی جائیگی تاکہ ان کی حادثاتی موت کی صورت میں ان کے خاندان کی کفالت ہو سکے۔