Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

Dated : 1 September 2022

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے ملاقات کی.

ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا.

وفاقی وزیر نے امریکی سفیر کو حالیہ سیلاب سے میں ہونے والی تباہ کاریوں اور حکومت کی جانب سے ابھی تک کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے نہ صرف جانی نقصان ہوا ہے بلکہ ملک کے انفاسٹکچر کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے جسکی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ریسکیو اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں. انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر کے ذریعے اپنے سماجی تحفظ کے پروگراموں کو بڑھاتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے.

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد جاری رکھے گا.