Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


اسلام آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں کے 167 اسکولوں اور کالجوں کی اپ گریڈیشن کا آغاز جلد کیا جائے گا ، اسد عمر

Dated : 28 September 2021

اسلام آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں کے 167 اسکولوں اور کالجوں کی اپ گریڈیشن کا آغاز جلد کیا جائے گا ، اسد عمر


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں فیڈرل اسکول اور کالجوں کی اپ گریڈیشن اور اسکولوں کو میسر سہولیات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایم این اے راجہ خرم نواز، پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم، چیف ایجوکیشن ، ڈی جی مانٹرنگ اور دیگر سیئنیر افسران نے شرکت کی ۔


چیف ایجوکیشن نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد اور اس سے ملحقہ دیہی علاقوں کے 167 اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور ان کو درپیش مشکلات پر تفصیلی فہرستیں تیار کی جا چکی ہیں جن کے تحت ان اسکولون میں جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے ایم این اے راجہ خرم نواز کی سربراہی میں ملٹی سیکٹورل ٹیم قائم کی جو 167 اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا ازسر نو جائزہ لے گی ، اسد عمر نے سیکٹورل ٹیم کو ہدایات دیں کہ دو ہفتے کے اندر اندرشناخت کی گئی ترامیم کو اجلاس کے سامنے رکھا جائے تاکہ اس پر مزید لائحہ عمل بنایا جا سکے ۔ اسد عمر نے اسی ٹیم کے ذریعے مخصوص مقامات پر قائم کیے جانے والے نئے تعلیمی اداروں کی ضرورت پر بھی اجلاس کو آگاہ کرنے کا کہا۔ انھوں نے اجلاس میں ہدایات دیں کہ نئے اسکولوں کے قیام اور اپ گریڈیشن کی شناخت کسی سیاسی بنیاد پر نہیں بلکہ ضرورت کی بنیاد پر مبنی ہونی چاہئے

اسد عمر نے اجلا س کو ہدایات دیں کہ پرانے منصوبوں کے پی سی فور کو حتمی شکل دے کر دو مہینے کے اندر اندر وزارت منصوبہ بندی میں جمع کروائیں تاکہ ان پر کام مزید تیز کیا جا سکے۔