Ministry of Planning
Development & Special Initiatives
Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release

وزیر برائے منصوبہ بندی کا گ...

Published : 17 May 2022

وزیر برائے منصوبہ بندی کا گوادر یونیور...


Planning Commission disseminate study to inform ge...

Published : 12 May 2022

Following the launch of the National Gender Policy Framework for Pakis...


Cancer Hospital in ICT to be revived soon: Ahsan ...

Published : 12 May 2022

Federal Minister for Planning,Development & Special Initiatives Profes...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بن...

Published : 10 May 2022

جلاس میں ایچ ای سی کے عہدہداران کی شرکت...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصؤصی اقدامات اسد عمر کی وزایر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور سی پیک خالد منصور کے ساتھ ملاقات ۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Dated : 4 August 2021


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصؤصی اقدامات اسد عمر کی وزایر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور سی پیک خالد منصور کے ساتھ ملاقات ۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے خالد منصور کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہااور کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اسکے دوسرے مرحلے میں اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے اور اس ضمن میں انھوں نے زراعت، ٹیکسٹائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں میں چینی اور پاکستانی اداروں کی شراکت دونوں ممالک کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی اس لیے ان شعبوں کے مواقع پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کی شراکت قائم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا ۔ نیز سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امورسی پیک خالد منصور نے وفاقی وزیر اسد عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سی پیک کی رفتار کو تیز کرنے اور مزید نئے منصوبوں کو شامل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چائینز کمپنیز اور سرمایہ داروں کو کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔