Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


وزیر اعظم عمران خان کے ملک بھر میں شجر کاری مہم کے اعلان کے ساتھ ہی آج بدھ کے روز وزارت منصوبہ بندی میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ہرا بھرا اسلام آباد کی مہم کا پہلا اجلاس منعقد ہوا

Dated : 7 July 2021

وزیر اعظم عمران خان کے ملک بھر میں شجر کاری مہم کے اعلان کے ساتھ ہی آج بدھ کے روز وزارت منصوبہ بندی میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ہرا بھرا اسلام آباد کی مہم کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلا سمیں ایم این اے راجہ خرم نواز، وزیر اعظم کے مشیر برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان اور سی ڈی اے ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں اسلام آباد کے لیے موزو ترین مقامات ، پارکس ، سیکٹرز اور درختوں کے انتخاب پر تفصیلاً بات چیت کی گئی ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے "نیا پاکستان‘‘ بنانے کیلئے سب سے پہلے ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل کرنے کا عزم کیا تھا جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ہرا بھرا رکھنے کے لیے باقاعدہ ہوم ورک کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اسلام اباد کا ایک بھی سیکٹر ، تدریسی ادارہ اور شاہراہیں درخت لگانے سے محروم نہ رہیں مزید کچنار اور املتاس جیسے درختوں کا انتخاب کیا جائے جو پولن الرجی کا باعث نہ بنیں ، جلدی پروان چڑھیں اور جن کو زیادہ پانی کی ضرورت نہ ہو۔
اسد عمر نے اجلاس میں درخت لگاو مہم میں اسلام آباد کی ٹائیگر فورس، یوسیز اور فلاحی تنظیموں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔