Ministry of Planning
Development & Special Initiatives
Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Safety Measures: "Public Awareness Messages to Avoid Covid-19 Pandemic..."

Press Release

Federal Minister for Planning Development and Spec...

Published : 6 May 2021

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Mr....


Mainstreaming Disability Interventions in the Nati...

Published : 5 May 2021

The Ministry of Planning, Development and Special Initiatives organise...


Federal Minister for Planning, Development, and Sp...

Published : 4 May 2021

Federal Minister for Planning, Development, and Special Initiatives As...


Federal Minister for Planning Development and Spec...

Published : 29 April 2021

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives Asa...


اقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمرنے حلقہ این اے 54 جی 13 مہرہ اکو اسلام آباد میں 7 کروڑ کی لاگت سے بنائے جانے والے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر اور 13 کروڑ کی لاگت سے بنائی جانے والی 8 کلو میٹر لمبی جوہد روڈ کا سنگ بنیاد رکھا

Dated : 23 April 2021

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمرنے حلقہ این اے 54 جی 13 مہرہ اکو اسلام آباد میں 7 کروڑ کی لاگت سے بنائے جانے والے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر اور 13 کروڑ کی لاگت سے بنائی جانے والی 8 کلو میٹر لمبی جوہد روڈ کا سنگ بنیاد رکھا ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے جمعہ کے روز حلقہ این اے 54 کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے 8 کلو میٹر لمبی بمعہ نکاسی آب کے نظام کے ساتھ جوہد روڈ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے تقریباً 2 لاکھ سے زائد کی آبادی مستفید ہو سکے گی ، سڑک بننے سے علاقے میں ترقی ہوگی ،عوام کو آمدورفت میں آسانی ہو گی ۔ انھون نے کہا کہ عوام کی بہتری کے لیے جلد ہی مزید ترقیاتی منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے حلقہ این اے 54 جی 13 میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھا ، اس موقع پر وفاقی وزیرا سد عمر کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح اپنے حلقہ کی عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے اور آج اس کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا افتتاح اس چیز کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے تعمیراتی کام کووہ اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں گے تاکہ یہ منصوبہ بروقت مکمل ہو اور اس میں عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہوں ۔ حلقہ این اے 54 جی 13 کے رہائیشوں نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر اور جوہد روڈ کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل پر توجہ دیں گے ۔