Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے دفتر میں ماہ رمضان میں بنیادی اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر حکمت عملی کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس ہوا

Dated : 10 April 2021

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے دفتر میں ماہ رمضان میں بنیادی اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر حکمت عملی کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے وزیر اعظم کی ہدایت پر بنائی گئی حکمت عملی سے متعلق بریفننگ دی ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی-الیون کی سبزی منڈی کے علاوہ ترلائی کے علاقہ میں ایک نئی سبزی منڈی بنائی گئی ہے مزید اسلام آباد کے پانچ سیکٹرز جی - سیون، بارہ کہو، ترنول، ترلائی اور روات میں سستے بازار بھی بنائے جا رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد انتظامیہ کو خاص ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں کی چیکنگ کے لیے مجسٹریٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے بالخصوص تمام منڈیوں میں فل ٹائم مجسٹریٹ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔ اسد عمر نے متعلقہ حکام کو موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد چار سے بڑھا کر آٹھ کرنے کی ہدایت کی، مزید عوام کے لیے ہیلپ لائین تشکیل کرنا کا کہا تاکہ عوام براہ راست اپنی شکایات اندراج کروا سکیں ۔