Ministry of Planning
Development & Special Initiatives
Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."
Safety Measures: "Public Awareness Messages to Avoid Covid-19 Pandemic..."

Press Release

Mr. Nong Rong the new Chinese ambassador to Pakist...

Published : 19 November 2020

Mr. Nong Rong the new Chinese ambassador to Pakistan called on the Min...


A meeting of the Cabinet Committee on Energy (CCOE...

Published : 19 November 2020

A meeting of the Cabinet Committee on Energy (CCOE) was held under the...


سلام آباد۔وزیر منصوبہ بندی ...

Published : 19 November 2020

اسلام آباد۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بند...

Published : 13 November 2020

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور ...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا

Dated : 13 November 2020

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا. اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے وفاقی وزیر کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ترقی کیلئے شروع کیے گئے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی. معاونِ خصوصی نے نیشنل یوتھ کونسل، سکلز فار آل ، یوتھ آنٹرپرنیور شپ (کاروباروں قرضوں کا پروگرام) اور ٹائیگر فورس کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

معاونِ خصوصی نے بتایا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت ملک بھرسے پڑھے لکھے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے قرضہ جات کی ادائیگی کامیابی سے جاری ہے ۔ عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کو مدنظر رکھ کر نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہنرمند اور باصلاحیت نوجوانوں کو شفاف طریقے سے میرٹ پر قرض دیں تاکہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہ ہو ۔ اسد عمر نے ہدایت دی کہ پی ایم پورٹل پر تمام نوکریوں سے متعلق ایک لنک بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام معلومات میسر ہو. انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح جونوان کو با اختیار اور ہنر مند بنانا ہے جس کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرنے میں مصروف ہیں ۔