Published : 15 March 2024
The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...
Published : 13 March 2024
The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...
Dated : 6 November 2020
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر محمد ناصر مرزا کی سربراہی میں وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر سے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیر اسد عمر کو مختلف کاروباری اداروں کو درپیش مسائل اور خصوصی اقتصادی زون میں بزنس کمیونٹی کی شمولیت سے متعلق سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر محمد ناصر مرزا اور تمام قیادت کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور تاجر برادری کے مفادات کو فروغ دینے پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی کوششوں کو سراہا ۔ مزید وفد کی جانب سے دی جانے والی مختلف سفارشات پر مناسب غور کیے جانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اسد عمر نے وفد سے ملک کے نسبتاً کم ترقی یافتہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے اور انکی لوکل انڈسٹری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔