Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے شاہ اللہ دتہ روڈ دریک موہری میرا سمبل جعفری یوسی 39 اور چشتیاں آباد روڈ یوسی 46 بڈھانہ کلاں کی سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا

Dated : 28 October 2020

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے شاہ اللہ دتہ روڈ دریک موہری میرا سمبل جعفری یوسی 39 اور چشتیاں آباد روڈ یوسی 46 بڈھانہ کلاں کی سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ دونوں سڑکوں کی تعمیر کے لیے کل آٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت مختص کی گئی ہے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بروز منگل شاہ اللہ دتہ روڈ دریک موہری میرا سمبل جعفری یوسی 39 روڈ کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ سات کروڑ پچاس لاکھ کی لاگت سے تعمیر کے جانے والی تین کلو میٹر شاہ اللہ دتہ روڈ دریک موہری سڑک تین ماہ میں مکمل کر لی جائے گی ، یہ سڑک نہ صرف شاہ اللہ دتہ کے گرد و نواح کے دیہاتوں کو آپس میں ملانے کا کام کرے گی بلکہ یہاں کے رہائشیوں کے کاروباری نظام میں آمدورفت کے لیے بھی مددگار ہو گی۔

اسد عمرنے ایک کروڑ 30 لاکھ کی لاگت سے بننے والی چشتیاں آباد یوسی 46 بھڈانہ کی سڑک کا بھی سنگ بنیاد رکھا ، اس سڑک 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ دونوں سڑکیں علاقہ مکینوں کی دیرینہ خواہش پر بنائی جا رہی ہیں اور ان سڑکوں پر کام کا آغاز کرنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک تھا ۔

وفاقی وزیر نے اسلام آباد کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 54 کے دیہی علاقے میں موجودہ مالی سال میں 85 کروڑ کی لاگت سے بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد دیہی علاقوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دیہی علاقے کا ایک اور بڑا منصوبہ شمس کالونی روڈ ہے جہاں بے تحاشہ آبادی ہونے کے باجود کوئی مین روڈ موجود ہی نہں اور نہ ہی گزشتہ حکومتوں نے اس پرکبھی کوئی کام کرنے کا سوچا انھوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں 200 بیڈ پر مشتمل ہسپتال ، 4 بی ایچ یوز ، حلقہ این اے 54 کے لیے پولی کلنک ہسپتال کی تعمیر ، جنگی سیداں کے سامنے اورہیڈ برج کا قیام ، اسلام اباد کے لیے پانی ، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے ماسٹر پلان پر عمل درامد ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔