Published : 2 September 2021
Federal Minister for Planning, Development, and Special Initiatives As...
Published : 31 August 2021
Federal Minister for Planning, Development, and Special Initiatives As...
Published : 31 August 2021
Federal Minister for Planning, Development, and Special Initiatives As...
Published : 29 August 2021
The school-based deworming program which is set to be conducted from 3...
Dated : 21 October 2020
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی سندھ سے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں عطا اللہ خان، اسلم خان، نجیب ہارون ، اکرم چیمہ ، شکور شاد، صائمہ ندیم، غزالہ صیفی، جبکہ صوبائی اسمبلی سندھ کے ممبران میں سدرہ عمران ، بلال غفار، عدیل احمد، دیوان سچل، شبیر قریشی اور عمر عماری شامل تھے۔
ملاقات میں سندھ کے تنظیمی اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کی رفتار پر بات چیت کی گئی ۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے ، وفاقی حکومت کو شہر قائد میں پانی ، مواصلات ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ جیسے دیگر عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اور کراچی ٹرانسفارمیشن پیکچ کے تحت ان پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عوامی خدمت پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے ۔
وفاقی وزیر نے اراکن کو اپنے متعلقہ حلقوں میں عوامی مسائل کا حل یقینی بنانے کی تلقین اور اپنا متحرک کردار ادا کرنےکی ہدایت کی۔ اراکین اسمبلی نے اسد عمر کی کورونا کی روک تھام سے متعلق حکمت عملی کو سراہا اور وفاق اور صوبے کے مابین روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں ۔