Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release

Previous Government missed all targets set in 11th...

Published : 16 January 2019

Federal Minister for Planning, Development & Reform & Statistics Divis...


Pakistan, China agree to make 2019 a Year of Ecnom...

Published : 15 January 2019

Mr. Yao Jing, the Chinese Ambassador at Islamabad called on Makhdum K...


Automation of data a must for authentic and reliab...

Published : 15 January 2019

Federal Minister for Planning, Development & Reform & Statistics Divis...


Review Meeting on Labour Employment & Skill Devel...

Published : 14 January 2019

A meeting was held here in the Ministry of Planning Development and Re...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا چینی ڈیویلپمنٹ ریسرچ سنٹر آف سٹیٹ کونسل کا دورہ

Dated : 21 December 2018

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ پائیدار معاشی ترقی یقینی بنانے کیلئے اقتصادی زونز کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں، گوادر کو پورے خطے کیلئے معاشی مرکز بنا رہے ہیں،گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس اس کوریڈورکو نئی جہت دے گا،زراعت کی ترقی کیلئے چینی تجربات سے ہر ممکن استفادہ کیلئے کام جاری ہے۔ان خےالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو بےجنگ مےں چینی ڈیویلپمنٹ ریسرچ سنٹر آف سٹیٹ کونسل کا دورہ کے دوران کہی ۔چیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ ہارون شریف، پاکستانی سفیر مسعود خالد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داود بھی انکے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ سی پیک بلٹ اینڈ روڈ کا سب سے اہم منصوبہ ہے،سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی کی کمی پوری کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہوئی،بجلی کے ساتھ ساتھ زراعت ، صنعتی ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر توجہ دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پائیدار معاشی ترقی یقینی بنانے کیلئے اقتصادی زونز کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں، گوادر کو پورے خطے کیلئے معاشی مرکز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس اس کوریڈور کو نئی جہت دے گا ،زراعت کی ترقی کیلئے چینی تجربات سے ہر ممکن استفادہ کیلئے کام جاری ہے،زرعی تعاون کے تحت کارپوریٹ ایگریکلچر، پیداوار میں اضافے، آبپاشی کے جدید طریقے اختیار کرنے اور مارکیٹنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔وفاقی وزےر نے کہاکہ پاکستان کو درآمدات اور برآمدات میں توازن لانا ہوگا،چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی و اقتصادی زونز کی آبادکاری پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان لانے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،صنعتوں کے قیام کیلئے لائٹ سے ہیوی انڈسٹری کے طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ ساتھ علم کی منتقلی کیلئے بھی کوشش کرنی ہوگی،پاک چینی ریسرچ سنٹرز کے مابین روابط استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے