Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


حکومت ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے تمام اداروں کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے پر عزم ہے جس سے تمام ادارے ملکی معاشی اور سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کاکانفرنس سے خطاب

Dated : 12 December 2018

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے تمام اداروں کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے پر عزم ہے جس سے تمام ادارے ملکی معاشی اور سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو "پاکستان کی معیشت ترقی کے دوراہے پر" کے حوالے سے سہ روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔ ماضی میں مصنوعی طریقے سے معیشت میں ترقی دکھائی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ کھپت اور سرمایہ کاری میں عدم توازن کی وجہ سے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کا سامنا ہے جس سے کرنسی دباﺅ کا شکار ہوئی۔ پاکستان میں کھپت کی شرح جی ڈی پی کا 95 فیصد ہے جبکہ سرمایہ کاری و بچت بہت کم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو ڈھانچہ جاتی مسائل کاسامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انسانی وسائل کی ترقی ، جدید ٹیکنالوجی پائیدار بنیادوں پر زرعی شعبے کی ترقی سماجی تحفظ اور مالیاتی انکلوژن پر توجہ دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ماضی میں چار سالوں میں نجی شعبہ کی سرمایہ کاری 10.4 فیصد سے کم ہو کر 9.8 فیصد پر آگئی ہے جبکہ سرکاری شعبہ کی سرمایہ کاری میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل سیونگز کی شرح میں 4 سال میں 4.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کرنسی کی شرح مبادلہ میں تبدیلی اور درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کی وجہ سے بیرونی شعبہ دباﺅ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے 100 دنوں کے دوران کافی اہداف حاصل کئے ہیں اور آئندہ چند ماہ کے دوران جو اصلاحات کئے ہیں اس کے مثبت اثرات نمایاں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹوں میںخام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی لیکن گزشتہ حکومت نے عوام کو نہ کوئی ریلیف دیا اور نہ ہی کوئی فائدہ اٹھایا جس کی وجہ گردشی قرضہ بڑھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور گورننس میں بہتری پر توجہ دے رہی ہے ۔ ہمیں اپنی برآمدات بڑھانی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی لاکھ پاکستانی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جبکہ اس کے مقابلہ میں بھارت میں 4 ملین ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کو بہتری مواقع دینے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت خصوصی اکنامک اقتصادی زون میں رشکئی اقتصادی زون کا آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں افتتاح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرکہ تعاون کمیٹی کااجلاس 20 دسمبر کو بیجنگ میں ہو گا۔