Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی متحدہ عرب امارت کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات میں گفتگو

Dated : 1 November 2018

پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ پالیسیاں مرتب کی ہیں، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع پیمانے پر مواقع موجود ہیں، متحدہ عرب امارات ان شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ اٹھا سکتا ہے،
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی متحدہ عرب امارت کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع پیمانے پر مواقع موجود ہیں، متحدہ عرب امارات ان شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ اٹھا سکتا ہے،پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ پالیسیاں مرتب کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارت کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات میں کیا۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ پیٹرو کیمیکل اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع پیمانے پر مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور یو اے ای کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے۔ محتدہ عرب امارات کی پارکو میں سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ باہمی معاشی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کی جائیں گی۔پاکستان دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2020 میں بھرپور طور پر شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپو 2020 ءدونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں باہمی تعاون کی فضا کو مزید مستحکم کرے گا۔ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اعلی سطح کے وفود کا تبادلہ ہونا ضروری ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار بہت اہم ہے اور یہ دونوں ممالک کے مابین پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ متحدہ عرب امارات جنوبی پنجاب میں انسانی ہمدردی کے منصوبے بھی شروع کرے گا۔ اس موقع پر یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات ایک منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔ مستقبل میں یہ تعلقات دوستی کی نئی بلندیوں کو چھو لیں گے۔ سفیر نے وفاقی وزیر کو فروری میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔