Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


وفاقی حکومت بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی کے لیے فعال ترین پالیسی اپنائے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی واصلاحات

Dated : 23 October 2018

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات مخدوم خسروبختیار نے کہا ہے کہ حکومت نے بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی کے لیے وسیع تر فعال ترین سرگرم پالیسی اپنائی ہے تاکہ بلوچستان کو بھی ملک کے دوسرے علاقوں کے برابر لایا جاسکے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کو بجلی اور پانی کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کے اشتراک سے ڈیموں کی تعمیر کررہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ پیکیج کے تحت بلوچستان کے لیے مختص کی جانے والی رقومات میں بھی اضافہ کررہی ہے۔ وفاقی وزیر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اس وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے منگل کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات خسروبختیار سے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، بلوچستان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اور وزارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور اس نے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے سماجی واقتصادی ترقی لانے کا عزم کررکھا ہے۔ انہوں نے ملاقات کرنے والے وفد کو بتایا کہ صوبائی حکومت کے اشتراک سے بلوچستان میں ڈیم کی تعمیر کے لیے مطالعاتی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے صوبہ میں پانی ذخیرہ برھانے کے لیے پانی کی بچت پر بھی زوردیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 5ملین گیلن پانی کو یومیہ صاف کرنے کا پلانت بھی تعمیر کیا جارہا ہے جس میں پانی کا کھارا پن دور کرکے اسے پینے کے قابل بنایا جائے گا۔ وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی جبکہ موجودہ حکومت نے بلوچستان کی ترقی کو بڑی اہمیت اور ترجیح دی ہے۔