Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کل 141.93 ارب روپے لاگت کے 5 منصوبے منظور ، جبکہ 140.96 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے ۔

Dated : 17 October 2018

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کل 141.93 ارب روپے لاگت کے 5 منصوبے منظور ، جبکہ 140.96 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے ۔

سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں توانائی ، خوراک و زراعت ، صحت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ ، ٹرانسپورٹ و مواصلات سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے ۔
توانائی
اجلاس میں وزارت توانائی نے صوبہ پنجاب میں پاور سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 220 کلو واٹ فقیریان سے لڈے والا تک گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لیے 5504 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س نے حتمی منظوری کے یے ایکنک بھجوا دیا ۔
خوراک و زراعت
اجلاس میں خوراک و زراعت سے متعلق 691.564 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کا مقصد ڈی ا ئی خان ایرڈ زون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی اپگریڈیشن کے علاوہ فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ذراعت کی پیداوار کو بہتر بنانا ہے اس منصوبے کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا ۔
فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ
اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے 67503.625 ملین روپے کا لاہور میں پانی کی فراہمی اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کے تحت باقاعدہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کا اس منصوبے کے لیے کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اس شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو صاف پانی مہیا کرنا بہت ضروری ہے ، اجلاس میں اس منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیاگیا ۔




ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات کے شعبے میں 67953 ملین روپے کی لاگت کا پشاور میٹرو بس کا منصوبہ پیش کیا گیا ، اس منصوبے کا مقصد کے پی کے کے صوبائی دارلحکومت پشاور کی عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر کرنا ہے اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے اس منصوبے کو بھی ایکنک بھجوا دیا
صحت
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں وزارت صحت حکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں صحت کے نظام کی مانٹرنگ میں بہتری اور استحکام کے لیے 281.025 ملین روپے لاگت کا منصوبہ پیش کیا جسے اجلاس میں منظور کر لیا گیا ۔

اجلاس میں 1094.22 ملین روپے لاگت کے دو پوزیشن پیپرز بھی منظور کر لیے گئے ۔