Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


خطے میں بے مثال ترقی کا ضامن و پاکستان کےمستقبل کیلئے روشن باب، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت معاشی، معا شرتی اور علاقائی ترقی کے نئے اہداف کا تعین کردیا گیا

Dated : 9 September 2018

خطے میں بے مثال ترقی کا ضامن و پاکستان کےمستقبل کیلئے روشن باب، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت معاشی، معا شرتی اور علاقائی ترقی کے نئے اہداف کا تعین کردیا گیا جن کے حصول کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے اپنے چینی ہم منصب، وائس چیئرمین نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن ( این ڈی آری سی ) ننگ جائزی سے اسلام آباد میں اتوار کو ایک تفصیلی ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داود کے علاوہ این ڈی آرسی و چینی سفارتخانے کے حکام نے بھی شرکت کی ۔
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے سی پیک کے حوالے سے نئے پاکستانی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ اجتماعی معاشی ترقی اورخوشحالی کے اس مشترکہ منصوبے کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے کوشاں ہیں،سی پیک ایک حقیقت اور مستقبل کی ترقی کا روشن باب ہے، سی پیک سے ملک میں معاشی ترقی کے جدید دورکا آغاز ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کو مزیدبلندیوں تک لے جانے کیلئے نئی جہتوں کا اضافہ کیا جارہا ہے، حکومت نے اقتصادی راہداری کے معاشی، معاشرتی اور علاقائی ترقی کے نئے اہداف کے حصول کیلئے تمام تر توانائیاں مجتمع کرلی ہے، جس کے نتیجے میں بہت جلد واضح بریک تھرو ہوگا۔
اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کا سب سے نمایاں منصوبہ سی پیک پاکستان میں تیز تر معاشی ترقی کیلئے ایک انجن کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل میں اجتماعیت کو مزید فروغ دیا جائے گا، فریقین نے سی پیک میں تیسری فریق کی شمولیت و سماجی و معاشی ترقی کے حصول کیلئے ایک میکانزم قائم کرنے پربھی اتفاق کرلیا.
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے حکومتی ترجیحات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کی ترقی کو اولین فوقیت دی جارہی ہے ، اس ساحلی شہر کو سی پیک کے تحت الگ حیثیت و مراعات دے کر ٹرانس شپمنٹ و صنعتی ترقی کے اہم مرکز میں تبدیل کیا جارہا ہے، یہاں و ہیوی انڈسٹریز لگانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، پاک چینی صنعتی تعاون کے تحت صنعتکاری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ چین سے وہ صنعتیں یہاں منتقل ہوں جو نہ صرف پاکستان کی بر آمدات میں اضافے کا باعث بنیں بلکہ یہاں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اقتصادی زونز پر کام کی رفتار مزید تیز کردیا گیا ہے ، ان زونز کی آبادکاری کیلئے چینی و دیگر ممالک کےسرمایہ کاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں مقامی ذرائع یعنی تھر کول، ہائیڈل اورمتبادل انرجی منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا ، جس کی بدولت پاکستان کی درآمد ی بل میں کمی کے علاوہ صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
اس موقع پر وائس چیئرمین این ڈی آر سی مسٹر ننگ جائزی نے پاکستانی حکومت کی سماجی ومعاشی ترقی کے ایجنڈے اور اس ضمن میں جاری کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سی پیک کے منصوبوں کو جلد از جلدمکمل کرنے کیلئے چینی ادارے پوری مستعدی کیساتھ سرگرم عمل رہیں گے اور اس تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے دونوں ممالک مل کر بھر پور اقدامات کریں گے، اجلاس میں فریقین نے گوادر منصوبوں پر کام تیز کرنے کیساتھ ساتھ اسی سال گوادر نیو ائرپورٹ، گوادر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اورگوادر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، دیگر ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں فوری عملی جامہ پہنانے پر بھی اتفاق کیا گیا