Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


Development of Gwadar is the focal point for CPEC to take off: Minister PD&R

Dated : 6 September 2018


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت متوقع سرمایہ کاری کاسارا دارومدار گوادر کی ترقی پر ہے کیونکہ اس ساحلی شہر کو اقتصادی راہداری میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزارت منصوبہ بندی میں گوادر سٹی ماسٹر پلان کے حوالے سے منعقدہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داود اور متعلقہ اداروں، حکومت بلوچستان اور چینی کمپنی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو گوادر ماسٹر پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا اس پر موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں ان مراعات کا تفصیلی جائزہ لینا چاہئے جس کی فراہمی سے گوادر کو اس خطے کے دیگر بندرگاہوں پر فوقیت حاصل ہوجائے۔

وفاقی وزیر نےگوادر شہر کی پانی و بجلی کی تمام ضروریات کو مدنظر رکھ کر فوری اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں شہری و صنعتی ترقی کیلئے بجلی و پانی جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا اور یہاں سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔