Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release

Inauguration Ceremony of Ground Control Stations a...

Published : 14 August 2018

Pakistan’s first Remote Sensing Satellite (PRSS-1) and Pakistan’s ...


وفاقی وزارت منصوبہ بندی می...

Published : 10 August 2018

وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں چاروں صو...


The first nationwide Soil-Transmitted Helminths (S...

Published : 6 August 2018

Earlier, on 15th May 2018, the Ministry of Planning Development & Refo...


نگراں وزیر برائے منصوبہ بند...

Published : 3 August 2018

نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و ا...


نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران صوبوں کو وسائل کی بر وقت فراہمی کے لیے این ا یف سی ایوارڈ کے حوالے سے سفارشات کو جلد مرتب کرنے کی ضرورت ہے

Dated : 3 August 2018


نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران صوبوں کو وسائل کی بر وقت فراہمی کے لیے این ا یف سی ایوارڈ کے حوالے سے سفارشات کو جلد مرتب کرنے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ ین ایف سی کے تحت صوبوں کو پہلے ہی انتہائی مناسب وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں ، ضرورت اس بات کہ ہے کہ سماجی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے بھی سو فیصد ذمہ داری صوبوں ہی کو سونپ دی جائے انھوں نے ان خیالات کا اظہار وزارت منصوبہ بندی ترقی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ایک قومی مشاورتی اجلاس کے دوران کیا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہداف کے حصول کی درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر شمشاد اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درست اعدادو شمار کا حصول ہی اہداف کے حصول اور بہتر منصوبہ بندی کی راہ متین کرے گا ، انھوں نے کہا کہ اعدادو شمار کا درست نہ ہونا ناقص منصوبہ بندی کی بنیاد بنتا ہے جس سے فیصلہ سازی کے عمل میں سقم رہ جاتا ہے مھجے خوشی ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی ذمہ داری وزارت منصوبہ بندی اور اس میں موجود قابل اور ذمہ دار افسران و ماہرین کو سونپی گئی ہے اب ہمارا فرض ہے کہ ہم ڈیٹا کولیکشن ( درست اعدادوشمار اکٹھا کرنے ) کی جانب توجہ کریں مجھے پورا بھروسہ ہے کہ وزارت منصوبہ بندی اور اس میں قائم ایس ڈی جیز سپورٹ یونٹ نہایت دیانتدارانہ اور شفاف انداز سے اس فریضے کی ادائیگی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا ڈاکٹر شمشاد اختر نےکہا کہ تمام ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں سماجی منصوبوں کی کامیابی اسی وقت یقینی بنائی جا سکی ہے جب حکومتوں اور نجی شعبوں میں کام کرنے والے اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ سماجی اہداف کے حصول کے لیے وفاقی وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مشاورتی عمل کا تسلسل نہایت ہی قابل تحسین اور امید افزا ہے ۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے تجویز کیا کہ ملک میں شرح نمو میں مستقل اضافے کے رحجان کو برقرار رکھنے کے لیے قومی اعدادوشمار کونسل تشکیل دینے کی ضرورت ہے ، اس حوالے سے متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی خدمات لینا اور ان سے مشاورت کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے وزارت منصوبہ بندی کے افسران اور اس میں موجود ماہرین کی شب و روز کی کاوشیں نہایت ہی حوصلہ افزا ہیں وزارت منصوبہ بندی نے روز اول سے ہی ان اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے عمل کو یقینی بنایا اور درست اعدادوشمار کے حصول کے لیے آج کی یہ نشست نہایت ہی اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے -شعیب صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو ہر گزرتے پل کے ساتھ آبادی میں اضافے کو غذا میں قلت جیسے دیو ہیکل مسائل کا سامنا ہے ، وزارت منصوبہ بندی اس چیلنج کا ادراک کرتے ہوئے جہاں مربوط منصوبہ بندی اور استعداد کار کی فراہمی کے لیے پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے وہیں پر اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے ان مسائل کے حل کی حکمت عملی بھی ہماری ترجیحات کا اہم حصہ ہے - انھوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے لحاظ سے 147 ممالک میں سے 122 ویں نمبر پر ہے ، ہمیں تمام شعبوں میں مساوی ترقی کے مواقع پیدا کرنا اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا