Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


پلاننگ کمیشن پاکستان نے یو این ڈی پی کے تعاون سے تعلیم، صحت، خوراک و غذائیت، صنفی مساوات، آب نوشی، حفظان، صحت و صفائی، غربت، مزدوری و زرائع روزگار کے حوالے سے تحقیق کے لئے میسر معلومات کی فراہمی اور اس کے جامع حل میں پیش آنے والے مسائل کے حل اور جامح تجاویز پر مبنی اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی نئی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا ہے

Dated : 9 July 2018



پلاننگ کمیشن پاکستان نے یو این ڈی پی کے تعاون سے تعلیم، صحت، خوراک و غذائیت، صنفی مساوات، آب نوشی، حفظان، صحت و صفائی، غربت، مزدوری و زرائع روزگار کے حوالے سے تحقیق کے لئے میسر معلومات کی فراہمی اور اس کے جامع حل میں پیش آنے والے مسائل کے حل اور جامح تجاویز پر مبنی اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی نئی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا ہے.

وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے با ضابطہ طور پر ویب سائٹ اور ڈیٹا رپورٹنگ گیپس کا افتتاح کیا، تقریب کا انعقاد وزارت منصونہ بندی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ کمیشن شعیب احمد صدیقی، پاکستان میں یو این ڈی پی کے سینئر نمائندے جناب Ignacio Artaza، چیف اور پروجیکٹ ڈائریکٹر SDGs ظفر الحسن، اقتصادی پالیسی کے مشیر علی کمال نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا. وزارت کے افسران، مختلف سرکاری محکموں، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تھنک ٹینکس نے بھی تقریب میں شرکت کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزارت کی مرکزی ٹیم کو مبارکباد دی، اور اس سلسلے میں متعلقہ افسران اور وزارت میں قائم SDG سپورٹ یونٹ کی شبانہ روز کاوشوں اور عامتہالناس کی بے داری و صوبوں کے درمیان تعاون کار بڑھانے کا لئے ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتا جب تک پالیسی سازوں سے لے کر عام آدمی تک اس سارے عمل کا اسٹیک ہولڈر مان کر اس کا حصہ نہ بنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کو متعلقہ اسٹیک ہولڈز اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی کوششوں کو تیز تر کرنا ہو گا اور بنیادی معاومات کے حصول اور تحقیق کو یقینی بنابے کے لئے جامع روڈ میپ پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ منصونہ بندی کمیشن حکومت کے دماغ اور تھنک ٹینک کی حیثیت رکھتا ہے اس لحاظ سے تعلیم، صحت، خوراک و غذائیت، صنفی مساوات، آب نوشی، حفظان، صحت و صفائی، غربت، مزدوری و زرائع روزگار کے ضمن میں تحقیقتی مواد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی کمیشن کو تحقیقاتی مراکز کے قیام کے ساتھ ساتھ خود بھی ایک مرکز کے طور پر کام کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے منصونہ بندی کمیشن کا کردار اطمینان بخش ہے تاہم صوبوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈز کے درمیان تعاون کے فروغ میں بہتری لانے کے لئے مزید کاوشیں اور وسائل بروکار لانے کی ضرورت ہے۔


ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ استعدادکار کی فراہمی کے لئے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی جامح ورکشاپس منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا تعلیم، صحت، خوراک و غذائیت، صنفی مساوات، آب نوشی، حفظان، صحت و صفائی، غربت، مزدوری و زرائع روزگار کے ضمن میں درست ڈیٹا کی فراہمی ہی درست فیصلوں کی بنیاد فاہم کرتی ہے اس حوالے سے حکومت اور نجی شعبہ مل کر فعال کردار ادا کر سکتے ہیں انیوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے نوجوان، خواتین، تعلیمی ماہرین و اساتذہ سمیت تمام شعبوں سے وابسطہ افراد کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب سے خطاب کےتے ہوئے سیکرٹری پلاننگ کمیشن شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کی مدد سے ماہرین کو معلامات کے تجزیے، مسائل اور متبادل حل کے طریقہ کار اور قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملے گی