Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


ملکی موجودہ اور مستقبل کے چ...

Published : 13 March 2024

موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ ...


CPEC to play an immense role in the development of remote regions of Pakistan: Secretary PD&R

Dated : 13 June 2018


اسلام آباد، 13جون، 2018
سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سی پیک کی بدولت پاکستان کے دورآفتادہ علاقے ترقی کے نئے دور میں داخل ہوں گے، پاکستان کے تمام علاقے باالخصوص صوبہ بلوچستان اس منصوبے سے پوری طرح مستفید ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داود، وزارت توانائی، حکومت بلوچستان اور سندھ کے سنئیر افسران شرکت کی، اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ سی پیک میں شامل منصوبوں کے حوالے سے تمام ترمعاملات کو حل کرنے کیلئےہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ایک جدید اور ورلڈ کلاس شہر کے طور پر ابھر رہا ہے،پوری دنیا کےسرمایہ کار یہاں ہونے والی ترقی کا انتہائی غور سے جائزہ لے رہے ہیں لہذا اس پورٹ سٹی میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کیلئے تیز تر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ اس موقع پر حکومت بلوچستان کے نمائندے نے بتایا کہ گوادر شہر کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، گوادر میں 300میگا واٹ پاور پراجیکٹ کیلئے این او سیز اور اراضی کے حصول کا عمل تیز کردیا گیا، اس عمل کی تکمیل کے ساتھ جلد ہی اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز ہوجا ئےگا،اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام نے شرکاء کوسی پیک منصوبوں پر جاری پیش رفت سے آگاہ کردیا، اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ نے ہدایت کی کہ توانائی منصوبوں کے تمام معاملات کو فی الفور حل کریں تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہے