Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے اور ایم ایل ون سی پیک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے اہم منصوبے ہیں۔ دونوں منصوبوں پر ہوم ورک مکمل ہورہا ہے، جلدتعمیراتی کام کا آغاز ہوجائے گا

Dated : 8 May 2018

سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے اور ایم ایل ون سی پیک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے اہم منصوبے ہیں۔
دونوں منصوبوں پر ہوم ورک مکمل ہورہا ہے،
جلدتعمیراتی کام کا آغاز ہوجائے گا


وزارت منصوبہ بندی کے سیکرٹری شعیب احمد صدیقی نے چائنہ ریلوے کسنٹرکشن کارپوریشن کے نائب صدر یانگ جنجون سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کے سی آر معاشی جبکہ ایم ایل ون تعمیراتی لحاظ سے پاکستان کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کی تیز تر تعمیر کیلئے پیشہ ور و تجربہ کار فرمز کی ضرورت ہے ، سی پیک بلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ
سی پیک کی بدولت پاکستان رواں سال 5.8فیصد شرح نمو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، چینی فرم کو سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر توجہ دینی چاہئے
چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کوتکنیکی تربیت اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے۔ نائن صدر سی آر سی سی یانگ جنجون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کی تعمیر میں ہرممکن کردار ادا کریں گے، یانگ جنجون نے کہا کہ سی آر سی سی، مستقبل میں پاکستان کے انفراسٹرکچر و صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی، سی آر سی سی پاکستان کی تعلیمی و تکنیکی اداروں کیساتھ مل کرجوانوں کو تربیت و ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گی ۔