Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

پاکستان کو اس وقت معاشی لان...

Published : 20 March 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اق...


The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman ...

Published : 15 March 2024

The CDWP meeting presided over by Deputy Chairman Planning Commission ...


وزارت منصوبہ بندی کا 5 ایز ف...

Published : 14 March 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خص...


Ahsan Iqbal reviews progress of National Centers o...

Published : 13 March 2024

The newly-appointed Federal Minister for Planning Development & Specia...


سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 365.492 ارب روپے مالیت کے 34 منصوبے منظور

Dated : 19 March 2018


سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 365.492 ارب روپے مالیت کے 34 منصوبے منظور جبکہ 333.179 ارب روپے مالیت کے 5 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے ۔
سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں توانائی، ۤآبی وسائل ، ٹرانسپورٹ و مواصلات، ، فزیکل پلاننگ ، سائنس و ٹیکنالوجی ، تعلیم ، خوراک و زراعت ، انڈسٹری اینڈ کامرس ، ذرائع ابلاغ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صحت سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے

توانائی
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں توانائی کے تین منصوبے پیش کیے گئے ۔ جس میں 5000 ملین روپے کی لاگت سے گلگت بلتستان فیز ون میں علاقائی گریڈ سٹیشن کے قیام کا منصوبہ ، جبکہ دوسرا منصوبہ مہمند ایجنسی فاٹا میں مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے 195910.3 ملین روپے کی لاگت کا پیش کیا گیا ان دونوں منصوبوں کو مزید منظوری کے لیے اجلاس نے ایکنک بھجوا دیا
۔ تیسرا منصوبہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی سے انٹرپرائیز ریسورس پلاننگ سسٹم میں پیداواری صلاحیت اور کنٹرول کو بہتر بنانے کے لیے مربوط عمل کو بروئےکار لانے کے لیے 2914.12 ملین روپے کا منصوبہ پیش جسے منظور کر لیا گیا
ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس نے ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشنز کے چار منصوبے پیش کیے جس میں پہلا منصوبہ گوادر میں 5۔25 کلو میٹر سے 9 کلو میٹر زمین بندرگاہ سے ریلوے راہداری کے لیے اور 12 سے 14 کلو میٹر زمین ریلوے زمین کے لیے پیش کیا جس کی کل لاگت 5039.951 ملین روپے پیش کی گئی جس کو اجلاس نے مزید منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا
۔ دوسرا منصوبہ نیو اسلام ۤآباد ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کی رہائش کے لیے 2696.194 ملین روپے لاگت کے منصوبے کو منظور کر لیا گیا ۔
۔ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن کا ہی ایک اور منصوبہ خانوزئی کراس سے لورالئی قلع سیف اللہ سڑک کی چوڑائی اور بہتری کے لیے 2870.097 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا ۔

آبی وسائل
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں آبی وسائل کے تین منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ دیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ ہے جس کے لیے 123812.00 کا پیش کیا جس کو اجلا س ۔۔۔
دوسرا منصوبہ ضلع مظفر گڑھ کے افراسٹرکچر کو سیالب سے محفوظ رکھنے کے لیے بند کی تعمیر کے لیے میں 513.339 ملین روپے کی لاگت کا پیش کیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا ۔
آبی وسائل کا تیسرا منصوبہ سندھ اور بلوچستان کے سمندر کی سطح میں اضافے ، ساحل کی کشیدگی اور ساحل کے ساتھ موجود زمین کی نگرانی کے لیے 650.056 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا ۔

فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ
۔ سی ڈی ڈبلیو پی میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ کے 4 منصوبے پیش کیے گئے
۔ پہلا منصوبہ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں کے پلاک کے ساتھ سو کے قریب پولیس کے لیے بیرک تعمیر کرنے کے لیے 375.847 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا اجلاس نے منظور کر لیا
۔ تیسرا منصوبہ ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں ایڈ من بلاک کی اور گھوڑوں کے اصطبل اور بانڈری وال کی تعمیر کے لیے 406.672 ملین روپے کا پیش کیا جسے اجلاس نے منظور کر لیا
۔ ایک اور منصوبہ 1980.144 ملین روپے کی لاگت کا پاکستان انسٹیٹوٹ آف دویلپمنٹ اکنامکس کے لیے اسلام ۤآباد ایچ – الیون میں نئے کیمپس کے قیام کے لیے پیش کیا جسے اجلاس نے منظور کر لیا ۔
- ایف ایٹ مرکز اسلام آباد میں ، عدالتوں اور اسلام آباد کیپیٹل انتظامیہ کے دفاتر کی تعمیر اور اس سے منسلک سہولیات کی فراہمی کے لیے 708.53 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
سی ڈی ڈلیو پی کے اجلاس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے کے 9 منصوبے پیش کیے گئے
۔ جس میں پہلا منصوبہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں تعلیمی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے عمارت کے ڈھانچے کی بنیاد رکھنے کے لیے 1793.144 ملین روپے لاگت کا پیش کیا جسے اجلاس میں منظور کر لیا گیا ۔
۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انجئنرنگ اینڈ ٹیکنالجوجی کی فیکلٹی کے قیام کے لیے 1642.608 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جسے اجلاس میں منظور کر لیا ۔
۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے مشترکہ تعلیمی پروگرام منصوبے کے لیے 2430.508 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جسے اجلاس میں منظور کر لیا ۔
۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے طالبعلموں کو قانون کی اعلی تعلیم کے حصول کے لیے سکالرشپس دینے کے لیے 448.735 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جسے اجلاس میں منظور کر لیا ۔
۔ معذور طلبہ و طالبات کی سہولت کے لیے وزیر اعظم کی الیکٹرک ویل چئیر سکیم کے لیے 1ملکججکللجک38.182 ملین روپے منصوبے کے لیے مختص کیے گئے جسے اجلا س میں منظور کر لیا گیا ۔
۔ قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی تحقیقی سہولیات اور لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے 2099.776 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا ۔
۔ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے 562.01 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جسے اجلاس میں منظور کر لیا گیا ۔
۔ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کمپلیکس کراچی لیب کے لیے سامان کی خریداری اور فرنیچر کی فراہمی کے لیے 470.210 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا ۔
۔ گوادر بلوچستان میں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے قیام کے لیے 878.210 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا ۔


تعلیم
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلا س میں تعلیم کے شعبے میں دو منصوبے پیش کیے گئے
۔ جس میں پہلا منصوبہ بلوچستان اور فاٹا کے کیڈٹ کالجز کے طالبعلموں کو بہترین تعلیمی اور پیشہ ورانہ سہولیات مہیا کرنے کے لیے 3417.004 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا ۔
تعلیم کے شعبہ کا دوسرا منصوبہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسکول میں پرائمری سیکشن کے قیام کا پیش کیا جس کی کل لاگت 70.813 ملین روپے رکھی گئی جس کو اجلاس نے منظور کر لیا گیا
صحت
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں صحت کے دو منصوبے پیش کیے
۔ پہلا منصوبہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں مریضوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے 570 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا ۔
۔ پاک رینرینجرز کے لیے نو تعمیر شدہ 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے لیے الیکٹرک طبی سامان کی حریداری کے لیے 250.890 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا ۔
انڈسٹری اینڈ کامرس
اجلاس میں انڈسری اینڈ کامرس کے تین منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلے دو منصوبے وزارت کامرس کی جانب سے ایکسپو سنٹر اسلام آباد اور ایکسپو سنٹر کوئٹہ میں مزید دو ہالز کی تعمیر ، 1000 کے قریب گاڑیوں کے لیے کار پارکنگ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے 2500 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا اجلاس نے ان دونوں منصوبوں کو منظور کر لیا گیا
۔ بورڈ اف انوسمنٹ کی جانب سے اسلام ۤباد میں چین پاکستان اقتصادی کاریڈور صنعتی تعاون کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 339.281 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا یہ منصوبہ نہ صرف 2030 طویل المدتی صنعتی تعاون ترقیاتی پروگرام تیار کرے گا بلکہ خصوصی مطالعہ کی تحقیقات، خصوصی اقتصادی زون کی تشکیل کے لئے سرمایہ کاری کے کاموں کی شناخت میں مدد فراہم کرے گا ۔اس منصوبے کو اجلاس نے منظور کر لیا ۔


ذرائع ابلاغ
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ذرائع ابلاغ کے تین منصوبے پیش کیے گئے جس میں کراچی میں باکسنگ جمنیزیم کی تعمیر کے لیے 191.647 ملین روپے ، کوئٹہ میں جمنیزیم کی تعمیر کے لیے 147.488 ملین روپے جبکہ پی ٹی وی اسلام آباد ، کراچی اور لاہور میں جدید کیمروں اور پروڈکشن کے سامان کے لیے 300 ملین روپے کے منصوبے پیش کیے جن کو اجلاس نے منظور کر لیا ۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دو منصوبے پیش کیے جن میں ملک کے تمام شہروں اور علاقوں میں سائیبر کرائم قومی مراکز سنٹر کا قیام 1261.719 ملین روپے کی لاگت سے ، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں لینڈ ریونیو ریکارڈز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے لیے 156.287 ملین روپے مختص کیے گئے یہ مجوزہ منصوبہ ایک موثر ، شفاف اور قابل رسائی زمینی ریکارڈ کا نظام قائم کرے گا ۔ ان دونوں منصوبوں کو اجلاس نے منظور کرلیا