Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release

Inauguration Ceremony of Ground Control Stations a...

Published : 14 August 2018

Pakistan’s first Remote Sensing Satellite (PRSS-1) and Pakistan’s ...


وفاقی وزارت منصوبہ بندی می...

Published : 10 August 2018

وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں چاروں صو...


The first nationwide Soil-Transmitted Helminths (S...

Published : 6 August 2018

Earlier, on 15th May 2018, the Ministry of Planning Development & Refo...


نگراں وزیر برائے منصوبہ بند...

Published : 3 August 2018

نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و ا...


SDGs Unit Briefing to Sartaj Aziz

Dated : 13 October 2017

ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جا نب سے اپنائے گئے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے انھوں نے کہا کہ ان اہداف میں ترجیحات کے تعین اور ان کے عملی نٖفاذ کے لیے قابل عمل فریم ورک تشکیل دے کر متعلقہ حکومتوں ، اداروں اور وزارتوں کے مابین تعاون کو یقینی بنانے کے لیے وزارت میں قائم پائیدار ترقی کے اہداف کو سپورٹ یونٹ اپنا بھر پور کردار یقینی بنائے ۔ سرتاج عزیز نے ان خیالات کا اظہار اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کے شرکاٰ سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہم ستونوں میں عوام ، امن ، خوشحالی ، زمین اور شراکت داری کے حوالے سے مربوط حکمت عملی ان حصول کے اہداف کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کی حکمت عملی طے کرتے عام آدمی ، اس کی فلاح اور اس کی زندگی پر ان اہداف کے بہترین اثرات کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے ان اہداف کے حوصول کو یقینی بنانے کے لیے تین بنیادی ترجیحات کا تعین کیا ہے ۔
پاکستان میں ان اہداف پر عمل درآمد کو تین ترجیحات میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ جس میں پہلی ترجیح ملک میں بھوک کا خاتمہ ، اچھی صحت ، معیاری تعلیم ، صاف پانی اور نکاسی آب ، بہتر روزگار ، معاشی ترقی اور امن و انصاف شامل ہیں ۔

جبکہ ان کی دوسری ترجیح غربت کا خاتمہ ، صنفی مساوات ، عالمی خوشحالی ، پائیدار شہر اور کمیونٹی، تحفظ ارض اور مستقبل کے لیے شراکت ہے ۔

اہداف کی تیسری ترجیحات میں زیر آب حیات ، حیات برآب ، جدت اور بنیادی افراسٹرکچر اور تحفظ ارض شامل ہیں ۔

آج اس مشق کے نتائج پر پائیدار ترقی کے اہداف یونٹ نے ڈپٹی چئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کو بریفنگ دی ۔ جس میں ان اہداف کی منظوری کے بعد اگلے مرحلے میں قومی اہداف کو صوبوں کے ساتھ باقاعدہ مشورے کے بعد تشکیل دیا جائے گا ۔ جس کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف کا سپورٹ یونٹ آئیندہ ہفتوں میں صوبائی دارلحکومتوں کا دورہ بھی کرے گی۔