Published : 28 September 2023
Recent news articles have claimed that China does not want to expand t...
Published : 28 September 2023
Deputy Chairman of the Planning Commission, Mohammad Jehanzeb Khan, ch...
Published : 27 September 2023
Special Investment Facilitation Council resumed the proceedings of 5th...
Published : 6 September 2023
اسلام آباد نگراں وزیر برائے منصوبہ بن...
Dated : 6 September 2023
اسلام آباد نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات سمیع سعید نے فور آر ایف فریم ورک کے حوالے سے تفصیلی جائزہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں پلاننگ کمیشن کے ممبران، وزارت منصوبہ بندی کے متعلقہ افسران اور این ڈی آر ایم حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکام کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو ملک بھرمیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات ،ریلیف اور بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزارت منصوبہ بندی کے حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد اور علاقوں کی بحالی کے لئے وزارت منصوبہ بندی میں بحالی و تعمیر نو یونٹ قائم کیا گیا تاکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا صیحح تخمینہ لگایا جا سکے۔ انھوں نے اجلاس کو بتایا کہ 28 اکتوبر 2022 کو آنے والی قدرتی آفت سیلاب سے پاکستان کو تقریبا 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔ سیلاب کے باعث زرعی زمین کو 24.99 فیصد تقصان ہوا ۔ ۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ متاثرہ صوبوں اور افراد کے حوالے سے درست معلومات کا حصول اہم چیلنج ہے، صوبوں سے ڈیٹا لینے میں مشکل پیش آرہی ہے ۔ مزید کہا کہ بحالی کے عمل اور امدادی رقوم کے اجراء و ترسیلات کے عمل میں شفافیت لانے کے لئے وزارت منصوبہ بندی میں ڈیش بورڈ سسٹم پر کام جاری ہے، دوست ممالک اور کثیرالجہتی ادارے امدادی کاموں پر ہونے والے اخراجات اور بحالی کے عمل کو ڈیش بورڈ سسٹم کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔
نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ پاکستان نے تبدیلی ماحولیات کی وجہ سے بہت ابتلاء اور آزمائش کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نگران وزیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے جاری و ساری رکھے جائیں گے خاص طور پر ایسے منصوبے جن کا تعلق براہ راست عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ہے ان پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ اپنے بجٹ سے 50 فیصد پیسہ ایسے منصوبوں پر خرچ کیا جائے جہاں ڈونرز نے یا تو کم سرمایہ کاری کی ، یا پھر بالکل بھی نہ کی ہو۔ نگراں وزیر نے بحالی نو کے حوالے سے سماجی شعبے کو ترجیح بنیادوں پر جاری رکھنے کی خاص ہدایات دیں ۔