Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Clarification of Misgivings and Misperceptions on ...

Published : 28 September 2023

Recent news articles have claimed that China does not want to expand t...


Deputy Chairman of the Planning Commission, Mohamm...

Published : 28 September 2023

Deputy Chairman of the Planning Commission, Mohammad Jehanzeb Khan, ch...


5th Executive Cte Mtg (2nd Session)...

Published : 27 September 2023

Special Investment Facilitation Council resumed the proceedings of 5th...


نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع...

Published : 6 September 2023

اسلام آباد نگراں وزیر برائے منصوبہ بن...


نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کی نئے تعینات ہونے والے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام سے ملاقات دو طرفہ امور پر تبادلہ خیا

Dated : 30 August 2023

پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ایرانی سفیر، رضا امیری مغدام نے نگران وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، سمیع سعید سے ملاقات کی ملاقات میں چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید، سینئر جوائنٹ سیکرٹری معظم علی اور چیف فارن ایڈ ظہور بھی ملاقات میں شامل تھے۔

فریقین نے دوطرفہ تجارت، سی پیک، توانائی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے نئے تعینات ہونے والے سفیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر نگران وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ دوستی کی اہمیت پر زور دیا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کی باہمی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ایرانی سفیر نے پاکستان کے لیے توانائی کے تحفظ کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں اپنے ملک کے تعاون کی پیشکش کی۔ نگران وزیر منصوبہ بندی نے اس اقدام کو سراہا اور اس شعبہ میں مزید تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید برآں، نگران وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ سرحدی منڈیوں کی کاوشوں کو سراہا جبکہ باہمی دلچسپی اور تعاون کے اضافی شعبوں کو تلاش کرنے کی تجویز بھی دی۔ سیمع سعید نے تجارتی لین دین کو آسان بنانے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرنے کی تجویز بھی دی۔

ملاقات میں مشرقی اور مغربی راہداریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین ان چینلز کے ذریعے تجارت کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔