Published : 28 September 2023
Recent news articles have claimed that China does not want to expand t...
Published : 28 September 2023
Deputy Chairman of the Planning Commission, Mohammad Jehanzeb Khan, ch...
Published : 27 September 2023
Special Investment Facilitation Council resumed the proceedings of 5th...
Published : 6 September 2023
اسلام آباد نگراں وزیر برائے منصوبہ بن...
Dated : 24 August 2023
سیکرٹری وزارت برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات، سید ظفر علی شاہ نے جمعرات کو نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) کی کارکردگی اور ان کی اہم سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی جسمیں ورلڈ بینک کے پاکستان میں نمائندوں نے بھی شرکت کی جس میں مختلف منصوبوں پر تکنیکی معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں راجہ ریحان ارشد، لیڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ (DRM) ماہر ورلڈ بینک، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ای او، (این ڈی آر این ایف)، بلال انور، کمپنی سیکرٹری، این ڈی آر ایم ایف ، محمد مہران افضل اور نادیہ رحمان، ممبر کلائمیٹ چینج اینڈ فوڈ سیکیورٹی پلاننگ کمیشن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں این ڈی آر ایم ایف کے چار اسٹریٹجک ستونوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن DRR، کلائمیٹ چینج/کلائمیٹ فنانس، نالج creation /کمیونیکیشن اور ڈیزاسٹر ریسپانس / ریسیلینٹ ریکوری شامل ہیں۔
اجلاس میں گرین فنڈز کو ٹیپ کرنے کی منصوبہ بندی میں متفقہ گرین فنانسنگ بیورو کے قیام پر تکنیکی معاونت پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے لیے تکنیکی معاونت کے ساتھ قومی موافقت کے منصوبے NAP کو فالو اپ کرنے کے خیالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سے اتفاق کیا گیا۔
سیکرٹری منصوبہ بندی وزارت سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ سیلاب 2022 نے ملک کو بری طرح متاثر کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک لچکدار بحالی، بحالی اور تعمیر نو کا فریم ورک (4RF) وضع کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کاربن مارکیٹ اور نالج ہب جیسی نئی ایجادات کے نفاذ پر زور دیا جبکہ انکا کہنا تھا کہ ڈیٹا اینالیٹک اور نالج ہب جیسی نئی ایجادات کو اپنانا چاہیے لیکن کسی بھی منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے ان کا نفاذ انتہائی ضروری ہے۔
سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت موسمیاتی لچکدار پالیسیاں اپنانے میں بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وفد نے وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔