Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

Dated : 21 August 2017

ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کے اعلی حکام کی شرکت۔

سی ڈی دبلیو پی کے اجلاس میں مجموعی طور پے 37.7 ارب روپے کے 15 منصوبے منظور کیے گئے ، جن میں 12.3 ارب روپے کے 13 منصبوں کی حتمی منظوری جبکہ 25 ارب کی لاگت کے 2 اہم منصوبے ایکنک کی منظوری کے لئے بھجوا دئیے گئے۔

اجلاس میں 15750 ملین روپے کا concept paper منظور کیا گیا ، جبکہ 892.481 ملین روپے کی لاگت کا واٹر اینڈ پاور کا position paper بھی منظور کیا گیا۔

توانائی
اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے بنو باسن اور کوہاٹ پلیٹو میں یورینیم کے وسائل کی تفصیلی تحقیق کے لیے 835.934 ملین کی مالیت کا منصوبہ پیش کیا گیا ، جس کا مقصد جغرافیائی معلومات کی بنیاد پر شکر رینج کے نئے علاقوں کیسور رینج ، مروت رینج ، اور کوہاٹ پلیٹیو منتخب کیا گیا ہے ، اس منصوبے کے تحت ان علاوں میں تفصیلی یورینیم کی ریسرچ کی جائے گی جسے اجلاس میں منظور کر لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا 423.509 ملین مالیت کا دوسرا منصوبہ نیشنل ٹوکامک فیوژن پروگرام بھی اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

خواراک و زراعت کے شعبے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ٹنڈو جام میں421.985 ملین مالیت کا نیوکلئیر انسٹیٹیوٹ آف اگریکلچر کی توسیع کا منصوبہ پیش کیا گیا ۔ اس منصوبے کا مقصد کسانوں کے میعار زندگی کو بہتر بنانا اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن کے شعبے میں ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن نے 5856.650 ملین مالیت کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجئینرنگ ورکس کی توسیع کا منصوبہ ایکنیک کو بھیج دیا گیا۔ اس منصوبے کو 36 مہینوں میں مکمل کیا جائے گا ۔ اس منصوبے کا مقصد پانی کے اندر سب میرین اور شپس کی مرمت اور آبپاشیوں کی جانچ کے موجودہ دو ڈرائے ڈاکس ایک اور دو کی بحالی کا جائزہ لیا جائے گا مزید اس منصوبے کے تحت سیکیورٹی اور کنٹرول سسٹم کی نگرانی کو بھی بہتر بنایا جائے گا ۔ ان منصوبے کے تحت پانی کے اندر ہی جدید ٹکنالوجی جانچ کو بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا۔

۔ وزارت ریلوے کی جانب سے 1720.578 ملین کی مالیت کے لودھراں سے لے کر شادرہ تک ریلوے ٹریک کی تجدید کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔ نظر ثانی منسوبے کے تحت چھوٹے ہٹس کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور جدید سگنلز لائنز کی تنصیب کے لیے ٹریک کو فٹ بنانا ہے

پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی نے 19495.00 ملین مالیت کا صوبائی سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ پیش کیا جسے اجلاس میں حتمی منظوری کے لئے ایکنیک کو بھیج دیا گیا ۔ اس منصوبے کے تحت خیبر پختونخواہ کے موجودہ ہائی وے نیٹ ورک کے 214.20 کلو میٹر سڑک کی بحالی اور 7.3 میٹر اور 6.1 میٹر کی چوڑائی بھی شامل ہے ، اس منصوبے کے تحت پلوں ، نکاسیوں ، آلودگی اور عصری کاموں کی تعمیر بھی شامل ہے

ہائر ایجوکیشن
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 5257.165 ملین کے 4 منصوبے پیش کیے گئے جس میں 564.260 ملین کی مالیت کا کرک میں خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں تعلیمی بلاک کی فراہمی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔ اس کا ساتھ ساتھ 893.944 ملین کا سوات یونیورسٹی منگورہ میں خواتین کے لئے کیمپس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں واقع غازی یونیورسٹی میں تعلیمی سہولیات کی ترقی و بہتری کے لئے 1595.638 ملین کا منصوبہ پیش کیا گیا جسے اجلاس نے منظور کر لیا۔
سی ڈی پی میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کے 3546.051 ملین کے 4 منصوبے پیش کے گۓ۔

وزارت داخلہ نے خیبر پختونخواہ میں چترال ، ارسون ، ٹرپمانا دیر اور گورگانا خیبر ایجنسی میں 3 ایکس ونگ کی رہائش کی تعمیر کے لیے 1066.794 ملین مالیت کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔ اس منصوبے کے تحت خیبر پختونخوہ کے سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کو بہتر رہائش فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزارت داخلہ کا دوسرا پیش کیے جانے والا ہیڈ کوارٹر فرنٹئیر کور کے پی کے ڈی آئی خان کے لیے رہائش کی تعمیر کا 2200.0 ملین مالیت کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔

وزارت داخلہ نے ہی گلگت بلتستان اور سکردو کی سکاوٹس اور ونگ 112 کے لیے کھیل کے میدان ، مسجد ، ایم ٹی ورکشاپ ، اور دیگر سہولیات کی تعمیر کے لیے 129.307 ملین مالیت کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔
۔ حکومت سندھ نے سندھ کی جیلوں کے عملے کی تیاری اور ٹریننگ کے لیے اضافی بلاک کی تعمیر کے لیے 149.950 ملین لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کے تحت چھے سو کے قریب سٹاف کی تربیت کی جائے گی جس کو منظور کر لیاگیا ۔

ثقافت ، کھیل اور سیاحت

سوات میں ہاکی کے لیے مصنوعی میدان کی تعمیر کے لیے انٹر پروونشنل کورڈینیشن ڈویژن نے 160.562 ملین لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا