Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


Federal Minister Ahsan Iqbal inaugurated Kamra Air University

Dated : 6 July 2017

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایوی ایشن سٹی کا قیام قومی سنگ میل ہے۔ جہاز سازی کی صنعت میں بہت جلد پاکستان عالمی حیثیت پا لے گا

کامرہ میں ائیر یونیورسٹی کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہان خصوصی احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور موجودہ حکومت کا ویژن نوجوانون کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے یہی بہترین مستقبل کی ضمانت ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گذشتہ چار سالوں کے دوران ہائر اجوکیشن کمیشن کا بجٹ 130 فیصد تک بڑھایا گیا ۔ موجودہ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کا بجٹ 13 ارب روپے سے بڑھا کر 35.5 ارب روپے کر دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بننے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے تو تعلیم پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ علم پر مبنی معیشت کا راستہ اپنانا ہو گا اور تحقیق ، تنقید اور جدت پر مبنی سوچ کو پروان چڑھانا ہو گا ۔ پی ڈبلیو سی کے شمارے کے مطابق اگر پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو 2030 تک پاکستان کا شمار دنیا کی 20 مضبوط معیشتوں میں ہو گا۔
کامرہ میں ائیر یونیورسٹی کے حوالے سے مہمان خصوصی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ائیرو سپیس کے شعبے میں دسترس حاصل کرنا وژن 2025 کے اہداف میں شامل ہے۔ آج دنیا کی ہر بڑی ترقی یافتہ معیشت کی بنیاد جدید علم اور جدت ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ائیر فورس نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بہت قربانیاں دی اور اہم کردار ادا کیا ۔ مضبوط پاکستان کے لئے ائیر فورس کومضبوط کرنا ضروری ہے ۔ احسن اقبال نے ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ملک کو قوم کے لیے والی کاوشوں کو بھی خوب سراہا ۔