Public Awareness Campaign ON Corruption: "United Against Corruption for a Prosperous Pakistan....."

Press Release/Tickers

Pakistan-UK Knowledge Corridor: Major Ecosystem of...

Published : 25 April 2024

Planning Minister Ahsan Iqbal held a meeting with a delegation led by ...


Pakistan Embraces Digital Revolution: Ensuring Dig...

Published : 23 April 2024

The digital revolution is reshaping societies worldwide, and Pakistan ...


Pakistan Aims to Reach $3 Trillion Economy by 2047...

Published : 23 April 2024

Pakistan is poised to achieve a $3 trillion economy by 2047, bolstered...


Planning Minister Ahsan Iqbal to receive APO, Meri...

Published : 13 April 2024

Federal Minister for Planning Development and Special Initiatives, Pro...


سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے تحت نیشنل سائنس اسکول کے قیام سے نوجوان نسل میں مستقبل کے سائنسدان پیدا کیے جائیں گے، احسن اقبال

Dated : 4 July 2017

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اجلاس۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی راناتنویر ، وفاقی وزیر بلیغ الرحمٰن اور چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا المیہ ہے کہ ہم لوگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور اب ہمیں ایجادات کے شعبے میں دنیا کہ مقابلہ کرنے کے لئے جدت کو اپنانا ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد فورتھ ٹیکنالوجی ریولیشن میں ہم قدم ہو کر چلنا اور نوجوان نسل کو جدید تیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ طالبعلموں کو وظائف دینے کا مقصد انھیں جدت کے خاص ڈھانچے میں ڈھالنا اور ان کی سوچ ایک نئی سمت کی جانب گامزن کرنا ہے۔ اس پروگرام کہ تحت ہمارے صف اول کے سائنسدان ان نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے انھیں پڑھائیں گے انھیں ایجادات اور جدید ریسرچ سے آگاہ کریں گے جس سے ان بچوں کو آیندہ زندگی میں بھی مدد مل سکے گی۔ احسن اقبال نے کہا حکومت کا مقصد نوجوان نسل کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اور اس پروگرام کے تحت نوجوان نسل کو تخلیق اور تحقیق کی طرف گامزن کرنا ہے